i کھیل

بھارتی بورڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران امریکا میں سہولیات کی فکر ستانے لگیتازترین

April 16, 2024

بھارتی کرکٹ بورڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران امریکا میں سہولیات کی فکر ستانے لگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے ہوٹل اور دیگر سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے ریکی ٹیم نیو یارک بھجوا دی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہیکہ آئی سی سی ایونٹ کے امریکا میں پہلی مرتبہ میچز ہو رہے ہیں اور امریکا میں سہولیات کا اس وقت کسی کو اندازہ نہیں اس لیے ریکی ٹیم بھیجی گئی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی بورڈ کا ایک آفیشل ہوٹل اور دیگر انتظامات کا جائزہ لے گا، آئی پی ایل کے لیگ میچز کے اختتام کے ساتھ ہی بھارتی کھلاڑی امریکا روانہ ہوں گے جب کہ ناک آٹ مرحلے میں پہنچنے والی ٹیموں کے کھلاڑی بعد میں امریکا جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم 5 جون کو آئرلینڈ کے خلاف پہلا میچ نیویارک میں کھیلے گی، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 9 جون کو نیویارک میں شیڈولڈ ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی بورڈ ماضی میں ٹیم کے لیے دیگر ٹیموں سے الگ ہوٹلوں میں رہائش کا انتظام کرتا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی