بھارتی اداکارہ رادھیکا سرتھ کمار نے ملیالم فلم انڈسٹری کی وینیٹی وینز میں لگے خفیہ کیمروں سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔حال ہی میں تامل، تیلگو اور ملیالم کی سینئر اداکارہ رادھیکا سرتھ کمار نے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ ملیالم انڈسٹری میں اداکارائوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے لیے وینیٹی وینز میں خفیہ کیمرے لگائے گئے تھے اور مرد اداکار موبائل فونز پر خفیہ کیمروں سے ریکارڈ کی گئی نازیبا ویڈیوز دیکھتے تھے۔رادھیکا سرتھ کمار نے کہا کہ میں نے خود کئی مرد اداکاروں کو موبائل فونز پر اداکاراں کی نازیبا ویڈیوز دیکھتے ہوئے دیکھا، یہ اداکار ویڈیوز دیکھتے ہوئے ہنس رہے ہوتے تھے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی ساتھی اداکارائوں کو خفیہ کیمروں کے بارے میں بتایا اور پھر خود بھی وینیٹی وینز میں کپڑے تبدیل کرنے اور آرام کرنے سے گریز کیا۔بھارتی اداکارہ نے مزید کہا کہ اداکارائوں کو اپنی ساکھی اور عزت کی خود حفاظت کرنی ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی