بھارت کے ڈومیسٹک کرکٹر رنجی ٹرافی میں بانسر لگنے پر زمین پر گر گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔رنجی ٹرافی میں دہلی اور تامل ناڈو کے میچ کے دوران بھارتی کرکٹر نودیپ سائنی فاسٹ بولر کا بانسر لگنے پر گرائونڈ میں گرگئے۔ میچ کے چوتھے روز سائنی ہیلمٹ پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے اور ان کے ہاتھ سے بیٹ چھوٹ گیا، انہوں نے پہلے کہا کہ وہ ٹھیک ہیں لیکن پھر پویلین کی جانب اشارہ کیا اور گرائونڈ میں ہی لیٹ گئے۔اس ویڈیو نے آسٹریلیا اور افغانستان کے میچ کی یاد تازہ کردی جب گلبدین نائب نے کھیل کو روکنے کے لیے ہیمسٹرنگ انجری کا ڈرامہ کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی