i کھیل

بھارت میں نہ کھیلنے کا معاملہ، پی سی بی نے بنگلہ دیش کے حق میں بڑا قدم اٹھا لیاتازترین

January 21, 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے میچز بھارت میں نہ کھیلنے کے بنگلہ دیش کے کے موقف کو حمایت کرتے ہوئے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھ دیا ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے خط کی کاپی آئی سی سی کے تمام رکن بورڈز کو بھی ارسال کی ہے۔رپور ٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے اس مقف کی حمایت کی ہے کہ وہ خطے میں موجود سیاسی کشیدگی کے باعث بھارت میں کھیلنے کے خواہاں نہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی