بھارتی کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی)کے اعلامیے کے مطابق بھارت کی مردوں کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی اور میزبان ٹیم کے خلاف 3ٹی ٹونٹی اور 3ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان 3ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 27جولائی کو پہلے میچ سے ہوگا یہ میچ پالے کیلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم پالے کیلی میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 28 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری 30جولائی کو کھیلا جائے گا ۔تینوں ٹی ٹونٹی میچزمیں بھارتی ٹیم کو سوریا کماریادیو لیڈ کریں گے ۔دونوں ٹیموں کے تینوں ٹی ٹونٹی میچز پالے کیلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم پالے کیلی میں ہی کھیلے جائیں گے،اس کے بعد بھارتی ٹیم 3ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے کولمبو پہنچے گی جس کا پہلا میچ 2اگست کو آرپریماداسا سٹیڈیم کولمبو میں کھیلا جائے گا،دوسرا ون ڈے میچ 4اگست کو جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7اگست کو کھیلاجائے گا۔تینوں ون ڈے میچز میں بھارتی ٹیم کو روہت شرما لیڈ کریں گے۔دونوں ٹیموں کے تینوں ایک روزہ میچز آرپریماداسا سٹیڈیم کولمبو میں ہی کھیلے جائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی