i کھیل

بھارت کی بدترین شکست کے بعد روہت اور کوہلی ٹیم چھوڑکر چلے گئےتازترین

October 28, 2024

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 113 رنز کی شکست کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما اور اسٹار بیٹر ویروت کوہلی اپنی ٹیم کو چھوڑ کر روانہ ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیویز سے ہوم گرائونڈ پر سیریز کی تاریخی ہار کے چند لمحوں بعد ہی ہندوستانی کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی اور کے ایل راہول اپنی فیملی کے ہمراہ وقت گزارنے کے لیے ممبئی چلے گئے تھے ۔وانکھیڈے اسٹیڈیم میں فائنل ٹیسٹ میچ سے قبل بھارتی بورڈ نے سیریز کی شکست سے سنبھلنے کے لیے کھلاڑیوں کو دو دن کا وقفہ دیا ۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ممبئی میں دو دن کے وقفے کے اختتام کے بعد بھارتی پلیئرز کو سیریز کے اختتام تک دو پریکٹس سیشنز میں شرکت کرنا ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم انتظامیہ نے بھارتی کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ وہ 30 اور 31 اکتوبر کو دو دن کی پریکٹس کے لیے لازمی موجود رہیں اور کوئی بھی پلیئرز اسے نہیں چھوڑ سکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی