بھارتی ادارے ہورون انڈیا نے بھارت کی امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی ہے جس میں شوبز انڈسٹری کے کئی فنکار بھی شامل ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق فہرست میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بھارت کے سب سے امیر ترین اداکار ہیں جن کے کل اثاثوں کی مالیت 7300 کروڑ بھارتی روپے ہے۔دوسری جانب بھارت کی امیر ترین اداکارہ کا نام بھی سامنے آگیا ہے جس نے سب کو حیران کردیا ہے کیونکہ وہ اداکارہ نہ تو ایشوریا رائے بچن ہیں، نہ پریانکا چوپڑا ہیں، نہ دیپیکا پڈوکون ہیں، نہ عالیہ بھٹ اور نہ ہی کترینہ کیف ہیں بلکہ وہ ماضی کی مقبول بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ ہیں جو 4 ہزار 600 کروڑ بھارتی روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں۔واضح رہے کہ جوہی چاولہ کے علاوہ کوئی دوسری بھارتی اداکارہ 1000 کروڑ کلب میں شامل نہیں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی