بھارت کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کے بیٹر عامر جنگو نے شاندار سنچری اسکور کرنے کے بعد میدان میں سجدہ کیا جب کہ ویسٹ انڈیز کے 3 بیٹرز نے اننگز میں سنچریاں بنا کر تاریخ رقم کردی۔بھارت کے شہر گوہاٹی میں کھیلے جارہے 3 میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کی بدولت 405 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا اور بھارت کو جیت کے لیے 406 رنز کا ہدف دیا۔ویسٹ انڈیز کے بلے باز عامر جنگو نے 70 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی، سنچری مکمل کرنے کے بعد انہوں نے بلے کو بلند کیا اور میدان میں سجدہ کرکے خوشی کا اظہار کیا۔عامر جنگو کی 70 گیندوں پر سنچری بھارت کے خلاف ویسٹ انڈیز کے کسی بیٹر کی دوسری تیز ترین ون ڈے سنچری ہے۔ اس سے قبل اسی اننگز میں جان کیمبل نے 65 گیندوں پر سنچری بنا کر ریکارڈ قائم کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی