بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ(آج)جمعرات سے 19فروری تک سوراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، راجکوٹ میں کھیلا جائے گا،دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 1-1سے برابر ہے، مہمان برطانوی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کی ٹیم کو 28رنز سے شکست دی تھی تاہم دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کو نہ صرف 106سے شکست دی بلکہ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1سے برابر کر دی،انگلینڈ کی ٹیم اپنے دورہ بھارت کے دوران میزبان بھارتی ٹیم سے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں مہمان برطانوی ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر بین سٹوکس لیڈکر یںگے جبکہ میزبان بھارتی ٹیم کو ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں میں مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما نے لیڈ کیا تھا،دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ (آج )جمعرات سے 19فروری تک سوراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، راجکوٹ میں کھیلا جائے گا،چوتھا ٹیسٹ میچ 23سے 27فروری تک جے ایس سی اے انٹرنیشنل سٹیڈیم کمپلیکس، رانچی میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 7سے 11مارچ تک ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی