i کھیل

بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز 15اپریل سے سپین میں ہوگاتازترین

April 09, 2024

اے ٹی پی ٹورکے زیر اہتمام بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 15اپریل سے سپین میں شروع ہوگا۔ بارسلونا اوپن ٹینس کا 71واں ایڈیشن 15اپریل سے ریئل کلب ڈی ٹینس بارسلونا میں شروع ہوگا جو 23اپریل تک جاری رہے گا۔یہ ٹورنامنٹ کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا، جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گے۔ اے ٹی پی ٹینس ایونٹ میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز مقابلے ہوں گے۔ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلو ں میں ہسپانوی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ٹوکارلوس الکاراز اعزاز کا دفاع کریں گے جبکہ ڈبلز مقابلوں میں میکسیمو گونزالیزاور آندرس مولٹینی پر مشتمل ارجنٹائن کی جوڑی اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی