i کھیل

بارسلونا اوپن ٹینس مینز ڈبلز ،ٹاپ سیڈڈ مارشل گرانولرز اور ہوراشیوزیبالوس کی کوارٹر فائنل میں انٹریتازترین

April 18, 2024

ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیوزیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ ٹاپ سیڈڈ مارشل گرانولرز اور ہوراشیوزیبالوس نے مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ڈینیئل رنکن یاگی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اوریول روکا بٹالا پر مشتمل ہسپانوی جوڑی کو شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیوزیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد ڈینیئل رنکن یاگی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اوریول روکا بٹالا پر مشتمل ہسپانوی جوڑی کو 3-6،7-5اور 2-10سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی