فلسطین کے جنوبی شہر رفح میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف سوشل میڈیا پر زور پکڑنے والی مہم آل آئیز آن رفح کا بالی ووڈ ستارے بھی حصہ بن گئے۔ سوشل میڈیا پر آل آئیز آن رفح مہم کا حصہ بننے والے بالی ووڈ ستاروں میں ورون دھون' ملائکہ اروڑا' نورا فتیحی' بھومی پڈنیکر' ترپتی دمری' سونم کپور' سمانتھا اور عالیہ بھٹ شامل ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان تمام بالی وڈ ستاروں کی تعریف کی جارہی ہے جنہوں نے رفح کے معصومین کیلئے آواز بلند کی۔ اس مہم میں مخصوص ٹیملپیٹ کو اب تک 32 ملین سے زائد انسٹاگرام صارفین اپنی اسٹوری پر شیئر کر چکے ہیں اور ان 32 ملین میں بالی ووڈ ستارے بھی شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی