i کھیل

بالی ووڈ میں آگے جانے کیلئے مخصوص شخص کے پاس جانے کا کہا گیا' سومی علی کا انکشافتازترین

September 03, 2024

ماضی میں سلمان خان کی گرل فرینڈ سمجھی جانے والی بالی ووڈ اداکارہ سومی علی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھی فلم انڈسٹری میں بدسلوکی کے واقعات کا سامنا کیا ہے۔اپنے ایک انٹرویو کے دوران سومی علی کا کہنا تھا کہ مجھے ذاتی طور پر ایسے واقعات کا سامنا کرنا پڑا، جہاں مجھے یہ وارننگ دی گئی کہ اگر میں اپنے کیریئر کو آگے بڑھانا چاہتی ہوں تو مجھے ایک مخصوص شخص کے پاس جانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں نے بھی انتہائی شرمندگی کے مناظر دیکھے ہیں۔ خواتین کو صبح سویرے ہوٹلوں سے پریشانی کے عالم میں باہر آتے دیکھا ہے، ان خواتین کو نامور لوگوں نے، جن میں اداکار بھی شامل ہیں، استحصال کا نشانہ بنایا۔ استحصال کرنے میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو تہذیب کے ساتھ اپنی خاندانی زندگی گزارتے نظر آتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا تجربہ صرف ایک کہانی ہے اور فلم انڈسٹری میں خواتین کے ساتھ ہونے والے سلوک، چاہے وہ کیرالہ میں ہو یا کہیں اور، یہ ظاہر کرتا ہے کہ نظام میں تبدیلی کی اشد ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی