i کھیل

بابراعظم نے زبردست بیٹنگ کی، بابر کی وکٹ لینے کیلئے ان کو غلطی پر مجبور کرنا پڑتا ہے، رومان رئیستازترین

April 29, 2026

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولنگ کنسلٹنٹ رومان رئیس نے کوالیفائر میں زبردست بیٹنگ کرنے پر بابر اعظم کو کریڈٹ کا حقدار قرار دیدیا۔کراچی میں کھیلے گئے کوالیفائر کے بعد پریس کانفرنس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے رومان رئیس نے کہا کہ ہم پشاور کو 15 / 20 رنز اور کم پر محدود کرسکتے تھے، کراچی کے وکٹ پر سلو بال پر تھوڑی مہارت درکار تھی، سلو بال کو پلان کے مطابق کرانا ہوگا۔بابراعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے رومان رئیس نے کہا مجھے لگ رہا ہیکہ بابر اعظم ایک بار پھر اپنے حقیقی انداز میں واپس آئے ہیں، بابر جیسے کلاسک پلیئر کے سامنے کافی نپی تلی بولنگ کرانا ہوگی، بابر کی وکٹ لینے کیلئے ان کو غلطی پر مجبور کرنا پڑتا ہے۔رومان رئیس بولے ہمارے بولرز میں صلاحیت کی کمی نہیں، پورے سیزن میں اسلام آباد کے بولرز کو کم رن پڑے ہیں، ہم نے 2 میچ پہلے حیدرآباد کو 85 پر آٹ کیا تھا، اسلام آباد یونائیٹڈ ہر صورت حال میں پلیئرز کو بیک کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی