پاکستانی اسٹار بابراعظم اور ویرات کوہلی کے درمیان موازنہ کو بیوقوفی قرار دینے والے بھارتی اسپنر اگلے ہی روز گولڈن ڈک پر پویلین لوٹ گئے۔بنگلورو کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بھارتی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی محض 40 کے مجموعی اسکور پر 9 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے جبکہ 5 کھلاڑی صفر پر آٹ ہوئے۔گزشتہ روز سوشل میڈیا چینل پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی اسپنر روی چندران ایشون نے قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے مداحوں کو مشورہ دیا تھا کہ دونوں بیٹرز کا ایک ہی سانس میں ذکر نہیں کرنا چاہیے۔انکا کہنا تھا کہ بابراعظم کو بہترین کھلاڑی کے طور پر درجہ دیتا ہوں لیکن ویرات کوہلی کا اسٹیٹس بلکل الگ ہے۔اس گفتگو کو 24 گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے کہ بھارتی اسپنر روی چندران ایشون کی بھارتی ٹیم ہوم گرانڈ پر رسوا ہوگئی، خود ایشون گولڈن ڈک کا شکار ہوئے، انکے علاوہ دیگر 4 بلیباز بھی صفر پر پویلین لوٹے۔سوشل میڈیا سائٹس پر ایشون کے بابراعظم سے متعلق کمنٹس پر قومی کرکٹر کے مداح انہیں آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں اور تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی