i کھیل

بابر اعظم نے مجھ سے پوچھ کر ہی کپتانی چھوڑی اور پوچھ کر ہی واپس لی، والد اعظم صدیقیتازترین

April 05, 2024

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد نے کہا ہے کہ بیٹے نے ان سے پوچھ کر ہی کپتانی چھوڑی اور پوچھ کر ہی واپس لی۔ اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر اعظم صدیقی نے لکھا کہ اللہ نے ہی بابر اعظم کو کپتان بنایا تھا اور اسی نے ہٹاکر پھر سے بنایا، ہم نے نہ پہلے کسی سے شکایت کی اور نہ اب کی۔ انہوں نے لکھا کہ بابر اعظم نے پہلے بھی ان سے پوچھ کر کپتانی چھوڑی تھی اور اب بھی ان سے پوچھ کر کپتانی لی فرمانبردار بیٹے ایسے ہی ہوا کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی