i کھیل

بابر اعظم اور شاہین آفریدی کے بیٹے کے درمیان دلکش لمحہ وائرلتازترین

April 27, 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے بیٹے کے درمیان میچ کے بعد ایک خوبصورت لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ دونوں کھلاڑی پی ایس ایل کے میچ میں ایک دوسرے کے مدِمقابل تھے، جہاں شاہین آفریدی کے اہلِخانہ بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے اور ان کے ننھے بیٹے عالیار بھی اپنے والد کو سپورٹ کرنے آئے تھے۔میچ کے اختتام پر بابر اعظم کو ننھے عالیار آفریدی کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔عالیار نے اپنے والد کی طرح بولنگ کرنے کی کوشش کی اور بابر اعظم کو گیند کروائی، جس پر بابر نے مزاحیہ انداز میں خود کو ایل بی ڈبلیو آئوٹ قرار دے دیا، اس دلکش منظر نے شائقینِ کرکٹ کے دل جیت گیا۔سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر محبت بھرا ردعمل دیا ۔ایک صارف نے لکھا ہے کہ ماشا اللہ یہ بہت پیارا ہے، جبکہ دوسرے نے عالیار کے بولنگ کے انداز کو سراہا ہے۔ ایک اور مداح نے کہا ہے کہ لو یو بابر بھائی! آپ ہمارے ہیرو ہیں، یہ خوبصورت لمحہ مداحوں کے لیے خوشی کا باعث بن گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی