i کھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا کیمپ کراچی میں شروعتازترین

April 15, 2024

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اپنے کیمپ کا اعلان کردیا ، پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا کیمپ کراچی میں شروع ہوگیا۔کراچی میں لگنے والے تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیا جبکہ اسلام آباد میں شیڈول کیمپ 16اپریل سے شروع ہوگا ۔اس سلسلے میں ہیڈکوچ ایاز محمود نے کہا کہ کیمپ کے پہلے روز 35کھلاڑیوں نے رپورٹ کیا ، مزید کھلاڑی شام تک رپورٹ کریں گے، کھلاڑیوں کا پہلا ٹریننگ سیشن صبح چھ بجے شروع ہوا ، کوچ ریحان بٹ اور محمد ثقلین نے کھلاڑیوں کو ٹریننگ کرائی۔ٹریننگ سیشن ساڑھے تین گھنٹے جاری رہا، آرگنائزنگ سیکرٹری نے پاکستان ٹیم کا پریکٹس شیڈولڈ پی ایچ ایف کو بھیج دیا ، قومی ٹیم دو مئی کو ملائیشیا روانہ ہوگی جبکہ سلطان اذلان شاہ کپ 4مئی سے شروع ہوگا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی