i کھیل

اذلان شاہ ہاکی کپ کا تربیتی کیمپ زرو و شور سے جاریتازترین

April 18, 2024

ملائیشیا میں آئندہ ماہ کھیلے جانیوالے اذلان شاہ ہاکی کپ کیلے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے ، کوچ اولمپین ذیشان اشرف نے کہا ہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلیے بہترین اسکواڈ منتخب کرینگے ۔ نصیر بندہ ہاکی گرائونڈ اسلام آباد میں منعقد تر بیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی دو سیشنز میں ٹریننگ اور کھلاڑیوں کی مہارت پر توجہ دی جارہی ہے۔ قومی ٹیم کے کوچ اولمپیئن ذیشان اشرف نے کہا کہ ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں کے فزیکل ورک پر بھی توجہ دی جا رہی ہے، اذلان شاہ ہاکی تورنامنٹ کیلیے بہترین اسکواڈ منتخب کرینگے، کوچنگ کی ذمہ داری سونپنے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کا مشکور ہوں، تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی پلینگ تکینک میں بہتری لایں گے۔ یاد رہے کہ اذلان شاہ ہاکی کپ 4سے 11مئی تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی