i کھیل

اسپورٹس بورڈ نے مختلف فیڈریشنز کو دیے جانیوالے فنڈز کی تفصیلات جاری کردیںتازترین

September 11, 2024

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے گزشتہ 5سال کے دوران مختلف فیڈریشنز اور ایتھلیٹس کو ایک ارب سے زائد کے فنڈز دیے،پی ایس بی نے مالی سال 2019/20سے لے کر مالی سال 2023/24تک کے فنڈز کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کی ہیں جس کے تحت بورڈ سے جاری فنڈز کا بڑا حصہ گزشتہ 2سال میں دیا گیا ہے،پی ایس بی دستاویز ات کے مطابق مالی سال 2023/24میں مختلف فیڈریشنز اور کھلاڑیوں میں 50کروڑ سے زائد، 2022/23کے دوران 42کروڑ سے زائد، 2020/21میں سوا4کروڑ ، 2021/22میں فیڈریشنز کو6کروڑ 95لاکھ اور 2019/20 میں صرف ڈھائی کروڑ جاری کیے گئے،دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ پی ایس بی سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 5سال میں 10کروڑ 36لاکھ، پچھلے مالی سال پی ایچ ایف کو 5کروڑ 90لاکھ سے زائد اور ایتھلیٹکس فیڈریشن کو 10کروڑ سے زائد دیے گئے، اسی طرح مالی سال 2023/24میں والی بال فیڈریشن کو 10کروڑ کی گرانٹ جاری کی گئی جب کہ گزشتہ 5سال میں والی بال فیڈریشن کو ساڑھے 11کروڑ سے زائد فنڈز ملے۔پی ایس بی نے ایتھلیٹ فیڈریشن پاکستان کو مالی سال 2023/24میں 7کروڑ ، نیٹ بال فیڈریشن کو 5سال میں 7کروڑ اور نیٹ بال فیڈریشن کو پچھلے 2 سال میں ساڑھے6کروڑ ، تائی کوانڈو فیڈریشن کو 5سال میں 6کروڑ اور ٹینس فیڈریشن کو 4کروڑ 86لاکھ روپے کی فنڈنگ دی،اسکواش فیڈریشن کو گزشتہ 5سال کے دوران 5کروڑ ، رائفل ایسوسی ایشن کو2کروڑ 65لاکھ،باکسنگ فیڈریشن کو3لاکھ، پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کو پچھلے5سال میں 2کروڑ 47لاکھ اور سائیکلنگ فیڈریشن کو پونے4کروڑ کے لگ بھگ فنڈز ملے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی