معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے واضح کیا ہے کہ ان کا اسنیپ چیٹ پر کوئی اکائونٹ نہیں، ان کے نام سے بنا اکائونٹ جعلی ہے۔گلوکارہ نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اس بات پر بھی حیرانگی کا اظہار کیا کہ غیر تصدیق شدہ اکاونٹ کو کیسے لوگوں نے ان کا اکائونٹ تسلیم کرلیا۔آئمہ بیگ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ان کا اسنیپ چیٹ پر اب تک کوئی اکاونٹ نہیں ہے اور نہ ہی مستقبل میں وہ مذکورہ ایپ پر بھی اکائونٹ بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔انہوں نے اسنیپ چیٹ کو نامناسب ایپلی کیشن بھی قرار دیا اور ساتھ ہی اسے استعمال کرنے والوں سے معذرت بھی کی کہ وہ ان کی بات کا برا نہ منائیں۔آئمہ بیگ نے لکھا کہ ان کا نام استعمال کرنے والے افراد کو بھی شرم آنی چاہیے۔گلوکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کے نام سے جعلی اکائونٹ بنا کر لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا جا رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی