i کھیل

اس کا مطلب ہے آپ اپنے دوستوں سے اتفاق کرتے ہیں میچ مصر سے چھینا گیا،ظہران ممدانی کا ارجنٹینا و مصر میچ میں متنازع فیصلوں پر ردِعملتازترین

July 09, 2026

امریکا کے شہر نیو یارک کے میئر ظہران ممدانی بھی ارجنٹینا اور مصر کے میچ میں متنازع فیصلوں پر بول پڑے۔ظہران ممدانی نے اپنے نئے منصوبے نیکسٹ اسٹاپ، بیٹر بسز، فاسٹر سروس کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر سفری سہولتیں مسافروں کا قیمتی وقت بچانے میں مدد دیتی ہیں، اس نئے منصوبے کے تحت سفر کا دورانیہ کم ہو گا۔انہوں نے کہا ہے کہ سفر کا دورانیہ کم ہونے کا مطلب ہے کہ آپ کام پر جانے سے پہلے آرام سے اپنی فیملی کے ساتھ ناشتہ کریں اور اسی طرح شام کو بھی وقت پر گھر واپس پہنچ کر کچھ خوش گوار لمحات اپنے بچوں کے ساتھ گزاریں۔اس موقع پر ظہران ممدانی نے ارجنٹینا اور مصر کے میچ میں متنازع فیصلوں پر بھی اپنے ردِعمل کا اظہار کیا۔انہوں نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب ہے آپ اپنے دوستوں کی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ کل کا میچ مصر سے چھینا گیا۔ظہران ممدانی کے اس ردِعمل نے میچ کے دوران ہونے والے متنازع فیصلوں کے بارے میں سوشل میڈیا پر پہلے سے جاری بحث کو مزید ہوا دے دی ۔واضح رہے کہ ارجنٹینا کی مصر کے خلاف ڈرامائی فتح کے بعد مصر کی ٹیم کے ہیڈ کوچ، مصری کھلاڑی اور سوشل میڈیا صارفین ریفریز کے متنازع فیصلوں پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی