i کھیل

ڈارک نائٹ اوپن شطرنج ٹورنامنٹ (آج)راولپنڈی میں کھیلا جائے گاتازترین

April 05, 2024

ڈارک نائٹ شطرنج کلب کے زیر اہتمام اور پاکستان چیس فیڈریشن کے تعاون سے ڈارک نائٹ اوپن شطرنج ٹورنامنٹ(آج)6 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر علی رضا نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ٹورنامنٹ میں ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض شجاعت علی اور محمد بن جواد انجام دیں گے۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے اپنے ناموں کی رجسٹریشن 6 اپریل کو شام سات بجے تک کروا سکتے ہیں اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی