بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا اور ان کی اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ نے باہمی رضامندی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ نے اس حوالے سے باضابطہ مشترکہ بیان سوشل میڈیا پر جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 4 سال تک ساتھ رہنے کے بعد انہوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔بھارتی کرکٹر نے کہا کہ ہم نے ایک ساتھ رہنے کی بہت کوشش کی اور اپنا سب کچھ دیا، ہمیں یقین ہے کہ علیحدگی ہم دونوں کے بہترین مفاد میں ہے، ہمارے لیے یہ ایک مشکل فیصلہ تھا۔ہاردیک پانڈیا نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنے بیٹے اگستیا کی پرورش کو پیرنٹ کے طور پر کریں گے۔بھارتی کھلاڑی ہاردیک پانڈیا نے فینز سے ان کی پرائیویسی رکھنے اور سپورٹ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل اور نازک وقت میں ہماری پرائیویسی کا خیال اور سپورٹ رکھنے کی درخواست کرتا ہوں۔خیال رہے کہ ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کا ایک تقریبا 4 سال کا بیٹا اگستیہ ہے جس کی پیدائش جولائی 2020 میں ہوئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی