تیونس کی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ اونس جبیر اور انگلینڈ کی ٹینس سٹارایما ریڈوکانو ڈبلیو ٹی اے ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے راونڈ میں پہنچ گئیں ۔خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں اونس جبیر نے کولمبین حریف کھلاڑی ماریا کیملا اوسوریو سیرانو کو شکست دے کر جبکہ برطانوی ٹینس سٹار ایما ریڈوکانو نے جاپان کی حریف کھلاڑی اینا شیبہارا کوشکست دی ۔خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں اونس جبیر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کولمبین حریف کھلاڑی ماریا کیملا اوسوریو سیرانو کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 3-6سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ایک اور میچ میں انگلینڈ کی ایما ریڈوکانو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپانی حریف کھلاڑی اینا شیبہارا کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6اور 4-6سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیابلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی