i کھیل

اولمپک میڈلسٹ نیرج چوپڑا اور منو کی چاندی ہوگئی، نیرج نے کرکٹر پانڈیا کو بھی پیچھے چھوڑ دیاتازترین

August 22, 2024

بھارت کے اولمپک سلور میڈلسٹ نیرج چوپڑا اور برانز میڈلسٹ مانو بھاکر کی چاندی ہوگئی،پیرس اولمپکس میں دو بار کی برائونز میڈلسٹ منو بھاکر سے بڑی کمپنیاں معاہدوں کی خواہشمند ہیں جب کہ جیولین تھرور نیرج چوپڑا معاہدوں میں بھارتی کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ رہے ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق نیرج اور منو بھاکر کی برانڈ ویلیو میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا، نیرج چوپڑا کی برانڈ ویلیو تقریبا 330کروڑ بھارتی روپے ہو گئی ہے،اولمپکس سے قبل نیرج چوپڑا کی برانڈ ویلیو بھارتی آل رائونڈر ہاردک پانڈیا کے برابر تھی اور اب ان کی برانڈ ویلیو پانڈیا سے بہت زیادہ بڑھنے کی توقع ہے،نیرج چوپڑا اس وقت سب سے زیادہ ویلیو رکھنے والے نان کرکٹر ایتھلیٹ ہیں،دوسری جانب 22سالہ منو بھاکر نے غیر معمولی تیزی سے کمپنیوں کی توجہ حاصل کی ہے، منو نے مشروب ساز کمپنی سے حال ہی میں ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے میں ایمبیسیڈر کا معاہدہ کیا،پیرس اولمپکس سے قبل منو بھاکر کے معاہدے کی سال کی فیس 25 لاکھ روپے تھی جب کہ ایتھلیٹ کی مینجمنٹ کمپنی نے 40برانڈز کے برائونز میڈلسٹ کے ساتھ معاہدے کی خواہش کا انکشاف کیا،ادھر ریسلر ونیش پھوگاٹ کی میڈل نہ جیتنے کے باوجود برانڈ ویلیو بڑھ رہی ہے، ونیش کی سالانہ فیس اب 25لاکھ سے بڑھ پر ایک کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی