اولمپیئن ارشد ندیم نے کہا ہے کہ وہ رو زانہ 2گھنٹے اسپورٹس بورڈ پنجاب کے پول میں سوئمنگ اور مختلف پول ایکسرسائزز کرتے ہیں، سوئمنگ اور پول ایکسرسائز سے انہیں کافی فائدہ ہورہا ہے اور اب ٹانگ میں کوئی تکلیف نہیں جب کہ اب انہوں نے تھرو بھی شروع کردی ہے۔ارشد ندیم ان دنوں ری ہیب میں مصروف ہیں اور تیزی سے مکمل فٹنس حاصل کر رہے ہیں، پیرس اولمپکس سے قبل 7جولائی کو ڈائمنڈ لیگ پیرس ان کا ہدف ہے۔یاد رہے کہ ارشد ندیم فن لینڈ کے ایونٹس کے لیے لاہور کی سخت گرمی میں ٹریننگ کررہے تھے کہ اس دوران 2ہفتے قبل ٹانگ کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ فن لینڈ کے ایونٹس میں شرکت نہ کر سکے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی