i کھیل

اولمپئن ارشد ندیم ری ہیب میں مصروف ، سوئمنگ شروع کردیتازترین

July 02, 2024

اولمپئن جیولین تھرور ارشد ندیم نے سوئمنگ شروع کردی۔ اولمپئن ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ وہ رو زانہ 2 گھنٹے سپورٹس بورڈ پنجاب کے پول میں سوئمنگ اور مختلف پول ایکسرسائزز کرتے ہیں، سوئمنگ اور پول ایکسرسائز سے انہیں کافی فائدہ ہورہا ہے اور اب ٹانگ میں کوئی تکلیف نہیں جبکہ اب انہوں نے تھرو بھی شروع کردی ہے۔ارشد ندیم ان دنوں ری ہیب میں مصروف ہیں اور تیزی سے مکمل فٹنس حاصل کر رہے ہیں، پیرس اولمپکس سے قبل 7 جولائی کو ڈائمنڈ لیگ پیرس ان کا ہدف ہے۔یاد رہے کہ ارشد ندیم فن لینڈ کے ایونٹس کیلئے لاہور کی سخت گرمی میں ٹریننگ کررہے تھے کہ اس دوران 2ہفتے قبل ٹانگ کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ فن لینڈ کے ایونٹس میں شریک نہیں ہوسکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی