انگلش فاسٹ بائولر اولی سٹون اپنی شادی کے سلسلے میں پاکستان کے دورے پر آئی انگلینڈ ٹیم سے رخصت لے کر واپس وطن روانہ ہوگئے۔رواں ہفتے کے آخر میں ہونے والی شادی کی تقریب کے سبب ان کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے۔7 اکتوبر بروز پیر کو ملتان میں شروع ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی جانب سے اولی سٹون کی جگہ برائیڈن کارس کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا جس کی وجہ سے گیند باز طے کیے گئے پروگرام سے پہلے ہی فارغ ہو گئے اور ہفتے کے روز ہونے والی تقریب کے لیے گھر روانہ ہو گئے۔اولی سٹون کی واپسی کے متعلق کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ہے اور ممکنہ طور پر اس کا انحصار پہلے ٹیسٹ کے بعد انگلینڈ کے دیگر فاسٹ بالرز کی صورتحال پر منحصر ہے، تاہم ان کی شادی اور دوسرے ٹیسٹ کے درمیان کم وقت ہونے کی وجہ سے ان کی ٹیسٹ کے لیے دستیابی مشکوک ہو گئی ہے۔انگلینڈ کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میں تین پیسر برائیڈن کارس، گس ایٹکنسن اور کرس ووکس کو کھلایا گیا ہے جبکہ سکواڈ میں ایک اور فاسٹ بالر میتھیو پوٹس بھی موجود ہیں۔نگلینڈ کی ٹیم انتظامیہ کے متعلق خیال کیا جا رہا ہے کہ انہیں اولی سٹون کے شادی کے لیے دورہ چھوڑ کر جانے پر کوئی اعتراض نہیں کیوں کہ وہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں ہیں اور ان کی شادی ٹیم میں شمولیت سے بہت پہلے طے کی جاچکی تھی۔اولی سٹون نے شادی سے متعلق انہوں نے ٹیم کے منیجنگ ڈائریکٹر روب کی اور کوچ برینڈن مک کیلم سے بات کی جنہوں نے رضا مندی ظاہر کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی