بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال نے چھوٹی عمر میں اپنی شادی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے اپنی اہلیہ مہر سے طلاق ہر گفتگو کی جس سے ان کی دو بیٹیاں ہیں اور شادی دو دہائیوں تک جاری رہی تھی۔ارجن رامپال کا کہنا تھا کہ شادی شدہ زندگی نبھانا آسان نہیں ہے اور جب تک انسان سمجھدار نہ ہوجائے اسے شادی نہیں کرنی چاہئے۔انہوں نے بتایا کہ جب ان کی عمر 24 برس تھی تو انہوں نے شادی کرلی حالانکہ اس وقت انہیں شادی کے متعلق سیکھنے کی بہت زیادہ ضرورت تھی۔اداکار کا کہنا تھا شادی شروع میں آزادی لگتی ہے لیکن آہستہ آہستہ یہ تنہائی اور پریشانی میں تبدیل ہوجاتی ہے۔ ارجن رامپال 2018 سے اپنی منگیتر گیبریئلا کے ساتھ رہ رہے ہیں اور وہ بغیر شادی کے اسی طرح زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی