انٹرنیشنل اولمپیاڈ انفارمیٹکس (آئی او آئی)2024یکم سے 8ستمبر تک مصر کے شہر اسکندریہ میں منعقد ہوا اور پہلی بار پاکستان کی ٹیم نے اس عالمی مقابلے میں حصہ لیا۔وفاقی وزارت تعلیم کے مطابق ایونٹ میں 96ممالک کی ٹیموں نے مقابلہ کیا، جنہوں نے کمپیوٹر سائنس اور پروگرامنگ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، چار طلبا پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے شاندار نتیجہ حاصل کیا اوردو کانسی کے تمغے حاصل کیے۔پاکستان کو یہ اعزاز حاصل کرنے والے طلبا میں محمد عمیر احمد مرزا اور کلیم رضا سید ہیں۔ مزید برآں محمد سارم کو ان کی شاندار کارکردگی کے لیے اعزازی تذکرہ ملا۔ یہ شاندار کامیابی کسی ایسے ملک کے لیے ایک اہم کامیابی ہے جو اس طرح کے اعلی سطحی بین الاقوامی پروگرامنگ مقابلے میں پہلی بار حصہ لے رہا ہے۔پاکستان 96مسابقتی ممالک میں مجموعی طور پر 45ویں نمبر پر ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی