اداکارہ انوشے اشرف نے نکاح کے بعد معنی خیز پیغام کیساتھ پہلی پوسٹ سوشل میڈیا کی زینت بنادی۔حال ہی میں انوشے اشرف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ لی گئی یادگار تصویرجاری کرتے ہوئے نکاح کی مناسبت سے معنی خیز پیغام بھی لکھا ڈالا۔نکاح کے بابرکت لمحے میں دعا کی قبولیت پر بات کرتے ہوئے انوشے نے لکھا کہ،اپنے نکاح کے وقت میں نے ہر فرد کے دکھ اور تکلیف میں آسانی کے لیے دلی دعا کی۔اداکارہ کا تاخیر سے شادی کرنے اور منفی باتیں سننے سے متعلق کہنا تھا کہ ایک عورت کامیاب، تعلیم یافتہ، مالی طور پر خود مختار ہو سکتی ہے اور دنیا کا سفر کر سکتی ہے لیکن اگر وہ خوشی سے غیر شادی شدہ ہے تو معاشرے کے مطابق وہ کہیں نہ کہیں غلط ہے۔ انوشے اشرف نے مزید لکھا کہ،یہ مجھے حیران کر دیتا ہے کہ کس طرح شادی شدہ ہونا معاشرے میں عورت کی حیثیت کو بلند کرتا ہے ۔اداکارہ کا کہنا تھاکہ،قبولیت اور شکرگزاری کے ساتھ رہنا ہی حقیقی آزادی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی