i کھیل

انجری، نسیم شاہ ورلڈکپ کے بعد دورہ آسٹریلیا سے بھی باہر ہو گئےتازترین

November 16, 2023

انجری کا شکار قومی فاسٹ بالر نسیم شاہ ورلڈکپ کے بعد دورہ آسٹریلیا سے بھی باہر ہو گئے ہیں،ذرائع کے مطابق کندھے کی انجری کے بعد وہ تیزی سے روبصحت ضرور ہیں تاہم ابھی تک انہوں نے بالنگ شروع نہیں کی، نسیم شاہ کو 6ہفتوں کا آرام تجویز کیا گیا تھا جس کی تکمیل کے بعد انہوں نے ہلکی پھلکی مشقوں کا آغاز کردیا ہے تاہم بالنگ شروع کرنے میں ابھی مزید وقت لگے گا،نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز تک ان کے 100فیصد فٹ ہونے کے امکانات ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی