i کھیل

انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ راجستھان رائلز اور گجرات ٹائٹنز کی ٹیموں کے مابین آج کھیلا جائے گاتازترین

April 09, 2024

انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ راجستھان رائلز اور گجرات ٹائٹنز کی ٹیموں کے مابین آج(بدھ )کوسوائی مان سنگھ سٹیڈیم، جے پور میں کھیلا جائے گا۔ راجستھان رائلز کی ٹیم 4میچز کھیل چکی ہے جن میں وہ تاحال ناقابل شکست ہے اور وہ8پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے ۔گجرات ٹائٹنز کی ٹیم 5میچ کھیل چکی ہے جن میں اس کو 2میچ میں فتح جبکہ 3میچز میں شکست ہوئی ہے اور وہ 4پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ساتویں نمبر پرہے۔ لیگ میں شامل 10ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں۔ لیگ میں چنائی سپر کنگز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔راجستھان رائلز اور گجرات ٹائٹنز کی ٹیموں کے درمیان لیگ کے 24ویں میچ میں دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔آئی پی ایل کا ناک آئوٹ مرحلہ 21مئی کو شروع ہوگاجبکہ فائنل میچ مئی کو چنائی میں کھیلا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی