i کھیل

انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور راجستھان رائلز رائزرز کی ٹیموں کے مابین آج کھیلا جائے گاتازترین

April 15, 2024

انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور راجستھان رائلز رائزرز کی ٹیموں کے مابین آج(منگل )کوایڈن گاردنز ،کولکتہ میں کھیلا جائے گا ۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کو شریاس آئیر لیڈ کر رہے ہیں۔راجستھان رائلز کی ٹیم کو سنجو سیمسن لیڈ کر رہے ہیں۔راجستھان رائلز کی ٹیم 6 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس کو 5میچز میں فتح اور ایک میں شکست ہوئی اور وہ سب سے زیادہ 10پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سر فہرست ہے۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم 5میچ کھیل چکی ہے جن میں اس کو 4 میچزمیں فتح جبکہ 1 میچ میں شکست ہوئی ہے اور وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پرہے۔ لیگ میں شامل 10ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں۔ لیگ میں چنائی سپر کنگز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان لیگ کے 31ویں میچ میں دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔آئی پی ایل کا ناک آئوٹ مرحلہ 21مئی کو شروع ہوگاجبکہ فائنل میچ مئی کو چنائی میں کھیلا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی