انگلینڈ کے نمبر تین نامور ٹینس سٹار ڈین ایونز اے ٹی پی انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔جمعہ کوکھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں روسی ٹینس سٹار رومن سیفیولن نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے انگلینڈ کے نمبر تین نامور ٹینس سٹار ڈین ایونزکو 1-6، 7-5اور 2-6سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔دوسرے رانڈ میں ان کا مقابلہ امریکی ٹینس سٹار سباسٹین کورڈا سے ہوگا، 33سالہ برطانوی ٹینس سٹار ڈین ایونز رواں سال میں چھ ایونٹس میں سے دو میچز جیت سکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی