i کھیل

ہانیہ عامر نے یک طرفہ محبت کو خود کی تذلیل قرار دیدیاتازترین

June 21, 2024

اداکارہ ہانیہ عامر نے یک طرفہ محبت پر اپنے خیالات کا اظہار کر کے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے زندگی کے مختلف فلسفوں پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔یک طرفہ محبت کے بارے میں سوال پر ہانیہ عامر نے بے انتہا جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ ہمیں تو نہیں ہوئی یک طرفہ محبت، جس پر ان سے پوچھا گیا لیکن پھر بھی آپ کیا سوچتی ہیں کہ یک طرفہ محبت ہونی چاہئے کہ نہیں؟ہانیہ عامر نے جواب دیا کہ نہیں یک طرفہ محبت نہیں ہونی چاہئے، محبت وہاں ہونی چاہئے کہ اگر ہم کسی سے محبت کر رہے ہیں تو سامنے والے کو بھی ہم سے محبت ہونی چاہئے ورنہ ہم کیوں اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی