i کھیل

انگلش پریمیئر لیگ ،آرسنل کی ٹیم83 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرستتازترین

May 07, 2024

اسلام آباد آرسنل کی ٹیم اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے ، دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی دوسرے جبکہ لیورپول کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے، آرسنل کی ٹیم کے سب سے زیادہ 83 پوائنٹس ہیں، دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 82 جبکہ لیور پول کی ٹیموں کے 78 پوائنٹس ہیں ۔ انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔ لیگ میں شامل تمام 20 ٹیموں میں سے 14 ٹیمیں 36،36 میچز کھیل چکی ہیں۔آرسنل کی ٹیم 36 میچز کھیل چکی ہے اور اس کو 26 میں فتح جبکہ 5 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ سب سے زیادہ 83 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر قائم ہے۔ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے 35 میچز کھیلے ہیں جن میں وہ 25 میچ جیت چکی ہے اور اس کی تین میچز میں شکست ہوئی جبکہ 7 میچز ڈرا ہوگئے تھے،یہ ٹیم 82 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔لیور پول کی ٹیم کے 78 پوائنٹس ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر ہے ۔ اسی طرح آسٹن ولا کی ٹیم نے 36 میچز کھیل کر 20جیتے ہیں جبکہ اس کو9میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے،یہ ٹیم 67پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔ ٹوٹنہام ہاٹ پور کی ٹیم کے 60 پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر پانچویں نمبر پرموجود ہے۔ نیوکیسل یونائیٹڈکی ٹیم کے 56 پوائنٹس ہیں اور وہ چھٹے نمبر پر ہے۔چیلسی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیموں کے 54،54 مساوی پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیم کے 49 پوائنٹس ہیں اور وہ نویں نمبر پر ہے۔ بورن مائوتھ کی ٹیم کے 48 پوائنٹس ہیں اور وہ دسویں نمبر پر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی