i کھیل

انگلش پریمیئر لیگ ، 13اپریل کو مزید 6میچ کھیلے جائیں گےتازترین

April 09, 2024

انگلش پریمیئر لیگ کے جاری 32ویں سیزن میں 13اپریل کو مزید 6میچ کھیلے جائیں گے ۔پہلا میچ نیوکیسل یونائیٹڈ اور ٹوٹنہم ہاٹ پورکی ٹیموں کے درمیان سینٹ جیمز پارک، نیوکیسل میں کھیلا جائے گا،دوسرے میچ میں برینٹ فورڈ اورشیفیلڈیونائیٹڈ کی ٹیمیں جی ٹیک کمیونٹی سٹیڈیم، برینٹ فورڈ میں آمنے سامنے ہوں گی، تیسرا میچ برائٹن اینڈ ہوو البیون اور برنلے کی ٹیموں کے درمیان ٹرف مور، برنلے میں کھیلا جائے گا۔ چوتھا میچ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور لیوٹن ٹائون کی ٹیموں کے درمیان اتحاد سٹیڈیم، مانچسٹر کے مقام پر کھیلا جائے گا،پانچویں میچ میں نوٹنگھم فاریسٹ اور وولور ہیمپٹن کی ٹیمیں سٹی گرائونڈ ، نوٹنگھم شائر میں آمنے سامنے ہوں گی۔13 اپریل کا چھٹا اور آخری میچ بورن مائوتھ اور مانچسٹر یونائیٹڈکی ٹیموں کے درمیان وائٹلٹی سٹیڈیم، بورن مائوتھ میں کھیلا جائے گا۔یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15جون 2023کو کیا گیا تھا۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔آرسنل اور لیور پول کی ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پ71،71پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں ، دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 70پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی