انگلش ٹیم کے فاسٹ بولر پاکستان کیخلاف سیریز کے آغاز سے قبل انجری کا شکار ہوکر باہر ہوگئے،انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی)نے پاکستان کیخلاف 17رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں فاسٹ بولر جوش ہل بھی شامل تھے تاہم وہ انجری کے باعث دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے ہیں،انگلینڈ 3ٹیسٹ میچز کھیلنے کیلئے اگلے ماہ اکتوبر کے آغاز میں پاکستان پہنچے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 7سے 11اکتوبر تک شیڈول ہے،20سالہ انگلش فاسٹ بولر جوش ہل نے رواں ماہ سری لنکا کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے صرف 10فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں،دوسری جانب جوش ہل کی انجری کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے ان کے متبادل کے طور پر کسی دوسرے کھلاڑی کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی