انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 190رنز سے شکست دیکر تین میچوں پر مشتمل سیریز میں 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔سری لنکن ٹیم میزبان ٹیم کے بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث ملنے والے 483رنز ہدف کے تعاقب میں 292رنز پر آئوٹ ہوگئی۔انگلینڈ کے مایہ ناز بائولرگس اٹکنسن کو عمدہ بائولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔لارڈز میں تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن سری لنکا نے 483رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی نامکمل دوسری اننگز53رنز 2کھلاڑی آئوٹ سے دوبارہ شروع کی اور انگلینڈ ٹیم کے بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث پوری سری لنکن ٹیم 292پر آئوٹ ہوگئی۔سری لنکا کے دیمتھ کرونا رتنے 55، دنیش چندی مل 58اور دھننجایا ڈی سلوا 50رنز بناکر نمایاں رہے ۔ نویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے ملن رتنائیکے نے 43رنز بنائے اسیتھافرنینڈوبغیر کوئی رن بنائے ناٹ آئوٹ رہے۔یوں انگلینڈ نے سری لنکا کو لارڈز ٹیسٹ میں 190رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔ انگلینڈ کے گس اٹکنسن نے دوسری اننگز میں 62رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ کرس ووکس اور اولی سٹون نے2،2وکٹیں حاصل کیں۔انگلینڈ کے مایہ ناز بائولرگس اٹکنسن کو عمدہ بائولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی