i کھیل

انگلینڈ کے ویمن فیوچر ٹور پروگرام میں پاکستان کا دورہ شامل نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے ،ہیدر نائٹتازترین

April 24, 2024

برطانوی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیدر نائٹ نے کہا ہے کہ سمجھ سے باہر ہے کہ انگلینڈ ویمن ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرام میں پاکستان کا دورہ کیوں شامل نہیں ہے۔برمنگھم میں نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان خوبصورت ملک ہے وہاں جاکر کھیلنے سے دلی خوشی ہوگی لیکن دورہ پاکستان شامل نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔انگلش کپتان ہیدر نائٹ کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ پاکستان ویمن ٹیم کا دورہ انگلینڈ ہوگا، پاکستان ویمن ٹیم نے کافی بہتر نتائج دیے ہیں، پاکستان کیخلاف سیریز کو بالکل آسان نہیں لیں گے۔ہیدر نائٹ کا کہنا تھا کہ پاکستانی کپتان ندا ڈار اور فاطمہ ثنا سے دوستی ہے، میرے آل ٹائم فیورٹ وسیم اکرم ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی