i کھیل

انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی کے لیے قومی ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکانتازترین

May 18, 2024

انگلینڈ کے خلاف 22 مئی بروز بدھ کو لیڈز میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان اپنی پلیئنگ الیون میں تین تبدیلیاں کر سکتا ہے۔ فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور حارث رف کے ساتھ ٹاپ آرڈر بلے باز عثمان خان کو لائن اپ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ اوپنر صائم ایوب اور تیز گیند باز حسن علی جو حال ہی میں ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف تیسرے T20I کا حصہ تھے کو ڈراپ کیا جا سکتا ہے۔حارث رئوف اور عثمان خان آئرلینڈ کے خلاف تین میچوں کی T20I سیریز میں شامل نہیں ہوئے، جسے پاکستان نے 2-1 سے جیتا تھا۔ دریں اثنا ٹیم انتظامیہ شاداب خان یا ابرار احمد میں سے کسی ایک کے لیے ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے ایک پیسر کو ڈراپ کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔ پاکستان ممکنہ طور پر انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران ورلڈ کپ کے امتزاج کو جانچنے کے لیے اپنی پوری طاقت کی ٹیم کو میدان میں اتارے گا۔حتمی فیصلہ ہیڈ کوچ گیری کرسٹن سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا، جو کل پاکستانی سکواڈ میں شامل ہونے والے ہیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں کی سیریز یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے قبل دونوں ٹیموں کی آخری اسائنمنٹ ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی