i کھیل

انگلینڈ کے 25 سالہ فاسٹ بولر جان ٹرنر کا ریٹائرمنٹ کا اعلانتازترین

August 07, 2026

انگلینڈ کے 25 سالہ فاسٹ بولر جان ٹرنر نے پروفیشنل کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔جان ٹرنر نے 2024 میں انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 2 ون ڈے انٹرنیشنل اور 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے تھے۔وہ گزشتہ سال جون سے کمر میں فریکچر کے باعث کسی بھی میچ میں شرکت نہیں کر سکے۔جان ٹرنر نے کہا ہے کہ مسلسل انجریز خصوصا 1 سال سے زائد عرصے تک میدان سے دور رکھنے والے اسٹریس فریکچر نے مجھے بطور کرکٹر اور کرکٹ سے باہر اپنی زندگی کے مستقبل پر سنجیدگی سے غور کرنے پر مجبور کیا۔انہوں نے کہا کہ پروفیشنل اور بین الاقوامی کرکٹ کھیلنا ہمیشہ میرا خواب تھا، ہیمپشائر اور انگلینڈ کی نمائندگی کرنا میرے بچپن کے خوابوں کی تعبیر تھا، تاہم میں نے کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا جو کہ میری زندگی کے مشکل ترین فیصلوں میں سے ایک ہے۔واضح رہے کہ جان ٹرنر نے 2021 میں ہیمپشائر کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی