انگلینڈ کے اسپنر جیک لیچ بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے جس کے بعد اب انگلش ٹیم کے پاکستان نژاد اسپنر شعیب شاہین کے ڈیبیو کا امکان ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیک لیچ گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں جس کے باعث وہ بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ جیک لیچ کی انجری سے متعلق انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ امید ہے جیک لیچ لمبے عرصے کے لیے ٹیم سے باہر نہیں ہوں گے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی