انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری کرکٹ میچ(کل) 3 جولائی بدھ کو کائونٹی گرائونڈ، برسٹل میں کھیلا جائے گا۔انگلینڈ کی ویمن ٹیم کو مہمان نیوزی لینڈ کی ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کو 9 وکٹوں جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ مہمان نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم اپنے دورے کے دوران میزبان انگلینڈ ویمنز ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ون ڈے سیریز میں سوفی ڈیوائن لیڈ کریں گی جبکہ میزبان انگلینڈ کی خواتین ٹیم ہیتھر نائٹ کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 3جولائی کو کائونٹی گرائونڈ برسٹل میں کھیلا جائے گا۔تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کے بعد دونوں ٹیمیں سائوتھمپٹن پہنچیں گی جہاں 5 ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 6جولائی کو کھیلا جائے گا،دوسرا 9جولائی کو ہوو میں ، تیسرا ٹی 20 میچ 11جولائی کو کینٹربری کے مقام پر ،چوتھا 13جولائی کو کیننگٹن اوول لندن جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 17 جولائی کو لارڈز لندن میں کھیلا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی