انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 5ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ 27ستمبر کو لندن کے لارڈز گرائونڈ پر کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے دورہ پر ہے ، مہمان کینگروز ٹیم کو میزبان انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں 1-2کی برتری حاصل ہے۔آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کو 7وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں 68رنز سے مات دے کر سیریز میں 0-2کی برتری حاصل کی تھی جس کے بعد میزبان انگلینڈ ٹیم نے تیسرے ون ڈے میچ میں 46رنز سے شکست دے کر مقابلہ 1-2کر دیا تھا۔ اس سے قبل انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی 3 ٹی ٹونٹی کرکٹ میچزکی سیریز 1-1سے برابر رہی۔ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ مہمان آسٹریلوی ٹیم نے 28رنز سے جیت لیا تھا جبکہ میزبان انگلینڈ ٹیم نے دوسرے میچ میں جاندار کم بیک کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو 3وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا،پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کی ٹیم کی قیادت مچل مارش کریں گے جبکہ انگلینڈ کو ہیری بروک لیڈ کریں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا چوتھا ون ڈے میچ 27ستمبر کو لارڈز، لندن میں کھیلاجائے گا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 29ستمبر کو کائونٹی گرائونڈ، برسٹل میں کھیلا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی