معروف اداکارہ و میزبان عفت عمر نازیبا لیک ویڈیو کے معاملے پر ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے حق میں بول پڑیں۔عفت عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کی گئی پوسٹ میں خلیل الرحمان قمر کا نام لیے بغیر انہیں مخاطب کیا۔اداکارہ نے کہا کہ آپ نے جن لوگوں کو ہمیشہ برا بھلا کہا اور جن کے بارے میں آپ نے نفرت انگیز اور ذلت آمیز بیانات دیے، صرف وہی لوگ آپ کی نجی لیک ویڈیوز کے خلاف احتجاج کریں گے۔انہوں نے خلیل الرحمان قمر کی لیک ویڈیو پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر دو بالغ افراد باہمی رضا مندی سے ایک ساتھ ہیں تو ان کی پرائیویسی سے مجھے کچھ لینا دینا نہیں، ان کا جسم ان کی مرضی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی