امریکی ریسلر اور باڈی بلڈر بلی گراہم 79برس کی عمرمیں انتقال کرگئے ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق وہ ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے اور 2 دن قبل ڈاکٹرز نے انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا جس پر ان کی اہلیہ نے انکار کردیا تھا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق بلی گراہم گزشتہ برس کورونا میں مبتلا ہوئے تھے اور انہیں کان کا انفیکشن بھی ہوا تھا جو کہ ان کے سر تک پھیل گیا تھا،ریسلنگ کی دنیا میں انہیں سپر اسٹار کے نام سے جانا جاتا تھا جبکہ ان کا اصلی نام ایلڈرج وین کولمین تھا،غیرملکی میڈیا کے مطابق رک فلیئر سمیت مایہ ناز ریسلرز نے بلی گراہم کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی