i کھیل

امریکی وزیر خارجہ کی ایرانی فٹبال ٹیم کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے کی تردیدتازترین

April 24, 2026

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے کہ امریکا ورلڈ کپ کی میزبانی کے دوران ایران کی ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ایک امریکی اہلکار کی جانب سے یہ تجویز زیر بحث آئی تھی کہ جنگ سے متاثرہ ایران کی جگہ اٹلی کو شامل کیا جا سکتا ہے حالانکہ اٹلی اس ایونٹ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکا۔امریکی وزیر خارجہ روبیو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مسئلہ ایران کے کھلاڑی نہیں ہیں، مسئلہ وہ دوسرے لوگ ہیں جنہیں ہم ان کے ساتھ نہیں دیکھنا چاہتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ واشنگٹن نے ایرانی ٹیم کو ایونٹ میں شرکت سے روکنے کی کوئی درخواست نہیں کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی